حیدرآباد۔22۔فروری(اعتماد نیوز)ریاست کی تقسیم کے لے دونوں ایوانوں میں
پارلیمنٹ کے منظوری کے بعد دہلی میں ریاستی قائدین حرکت میں آچکے ہیں۔
چنانچہ سابق وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کے استعفی کے بعد اب اس عہدہ پر
فائز ہونے کے لئے ریاست قائدین اپنی کوششوں کو تیز کرتے جا رہے ہیں۔چنانچہ
ریاست میں صدر راج کو نافذ نہ کرنے اور انہیں حکومت کے قیام کا موقع دینے
کی
درخواست کرتے ہوئے آج ریاستی وزرا کنا لکشمی نارائنا اور اتم کمار ریڈی
نے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔چنانچہ مرکزی حکومت بھی ریاست
میں صدر راج کے نفاذ اور حکومت کے قیام کے درمیان تذبذب کا شکار
ہے۔کانگریس ہائی کما کا خیال ہے کہ اگر حکومت کے قیام کا فیصلہ کیا جائے
توسیما آندھرا کے عوام کے اطمنان کے لئے سیما آندھرا کے لیڈر کو ہی وزیر
اعلی کے عہدہ پر فا:م کرنا مناسب ہے۔